آزاد کشمیر: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھوئی رٹہ کے زیر اہتمام اجتماعی قربانی اور مستحقین میں گوشت کی تقسیم

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل کھوئی رٹہ میں لائن آف کنٹرول پر بسنے والے خاندانوں کے لیے اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا گیا۔