سرگودھا: سیلاب متاثرین کے لیے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کا فری میڈیکل و امدادی کیمپ

سرگودھا دریائے جہلم کے کنارے سیلاب زدہ علاقوں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سرگودھا کا امدادی کیمپ چوتھے روز بھی جاری ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ادویات، کھانے پینے کی اشیاء و دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں بھی تقسیم کی گئیں۔