منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کا قربانی 2018 کے لیے سلاٹر ہاوس کے ساتھ معاہدہ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِانتظام قربانی مہم 2018ء کی تیاریاں عروج پر ہیں، اس سلسلہ میں لاہور میں ایک سلاٹر ہاوس کیساتھ معاہدہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سربراہ اور ڈائریکٹر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ، عدنان جاوید ڈائریکٹر فنانس ایم کیو آئی اور جواد حامد ڈائریکٹر ایڈمن ایم کیو آئی نے سلاٹر ہاوس کا وزٹ کیا اور متعلقہ حکام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کمیٹی نے سلاٹر ہاؤس کے سسٹم کو سراہا۔

منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کی قربانی مہم اہم مراحل میں داخل ہو چکی ہے، اس قربانی مہم کے تمام مراحل میں شرعی اصولوں کے ساتھ حفظانِ صحت کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔