منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقریب 25 مارچ کو ہو گی

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 23 غریب و مستحق بچیوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب 25 مارچ (اتوار) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ تقریب میں 20 مسلم 3 غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں بندھیں گے۔ ہر نوبیاہتا جوڑے کو ضروریات زندگی کا تمام سامان تحفے میں دیا جائیگا۔ شادیوں کی تقریب میں ملک کی اہم سیاسی، سماجی، مذہبی، علمی، شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی۔