واٹر پمپ انسٹالیشن

پانی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک گراں قدر نعمت ہے۔ پانی انسانی زندگی کے لیے ایک بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ اس کے بغیر زندگی کا تصور بھی ممکن نہیں۔ پانی قدرت کا انمول تحفہ ہے۔ کرہ ارض پر زندگی کے وجود میں معاون عوامل میں پانی کا ایک نمایاں مقام ہے۔ ہماری زمین کا 3/4حصہ پانی پر مشتمل ہے پانی کی اہمیت کودنیا کا ہر ملک تسلیم کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہر انسان کے لیے روزانہ چار گیلن پانی درکار ہوتا ہے۔ بین الاقوامی معیار کے مطابق شہری آبادی کو 50 کیوبک میٹر فی کس سالانہ یا 30 گیلن فی کس پانی کی ضرورت ہے جس کی فراہمی شہروں میں تو ممکن ہو سکتی ہے لیکن پسماندہ علاقوں میں فی کس ایک گیلن صاف پانی کا حصول بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ کوہستانی اور صحرائی علاقوں میں پانی کے حصول کے لیے بالخصوص خواتین طویل فاصلے طے کرتی ہیں۔ جوہڑوں اور چشموں پر ٹوٹ پڑنے والے انسانوں اور جانوروں کی وجہ سے ان کا آلودہ پانی کئی امراض کا سبب بن جاتا ہے۔ ان میں پیٹ اور گردوں کے علاوہ جلدی امراض بھی شامل ہوتے ہیں۔ پانی کی ایک خوبی یہ ہے کہ یہ اکثر چیزوں کو اپنے اندر حل کر لیتا ہے۔ اس لیے بہت جلد آلودہ ہو جاتا ہے۔ پنجاب اور سندھ کے اندرونی علاقوں میں زیر زمین پانی میں سنکھیا کی شمولیت کی خبریں بھی تشویش ناک ہیں۔ پانی میں سنکھیا کے شامل ہونے سے مختلف قسم کے سرطان لاحق ہو سکتے ہیں۔ ایک لیٹر پانی میں 10 مائیکرو گرام سنکھیا کی مقدار سرطان کا سبب بن جاتی ہے۔ پانی اور صفائی کے مسائل سے پیدا ہونے والی بیماریاں پاکستان میں بچوں کی 60 فیصد اموات کا سبب ہیں پانی کی کمی سے Dehydration پانی اور نمکیات کی کمی کا مرض لاحق ہو جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 80 فیصد بیماریاں ناقص پانی کے استعمال سے جنم لیتی ہیں۔

Water Pump Installation

MWF Water Pump Installation Project MWF Water Pump Installation Project

جنوب مشرقی ایشیاء میں سرطان زیر زمین پانی میں معدنی اجزاء کے گھلاؤ اور چٹانوں کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے شامل ہوتا ہے لیکن صنعتی فضلات کے زمین میں جذب ہونے کی وجہ سے زہر آلودگی کی یہ شرح بڑھ رہی ہے۔ پانی میں صنعتی فضلات اور کیڑے مار دواؤں اور کیمیائی کھاد کی شمولیت نے پانی کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔ ایشیاء میں "سونامی" اور امریکہ میں سمندری طوفان " کترینا" کی تباہ کاریوں کو دیکھتے ہوئے صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی کی اہمیت اور افادیت واضح اور ضروری ہو گئی ہے۔ اس کے لیے بروقت اور پیشگی تیاری لازمی اور اہم ہے۔

MWF Water Pump Installation Project MWF Water Pump Installation Project

ماضی میں موسمی تغیرات کے نتیجے میں جہاں پانی کی قلت ہوئی وہاں انسانی آبادیاں نقل مکانی کے سبب ویران ہوتی رہیں موجودہ دور میں سائنسی ترقی کے بل بوتے پر زمین کی گہرائیوں سے مشینی آلات کے ذریعے آبی وسائل کو استعمال میں لانا ممکن ہوا لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ حقیقت بھی عیاں ہے کہ زیر زمین پانی کے ذخائر بھی محدود ہیں اور توازن کے ایک نظام کے تحت قائم ہیں۔ گذشتہ آٹھ سالوں میں پاکستان کی شہری آبادی میں 10 سے 12 گنا اضافہ ہوا۔ شہری علاقوں میں پانی کی ضروریات میں اضافے کی شرح اس سے بھی زیادہ ہے۔ بین الاقوامی میعار کے مطابق شہری آبادی کو 50 کیوبک میٹر فی کس سالانہ یا 30 گیلن فی کس یومیہ پانی کی ضرورت ہے۔ کوہستانی اور صحرائی علاقوں میں پانی کے حصول کے لیے بالخصوص خواتین طویل فاصلے طے کرتی ہیں۔ جوہڑوں اور چشموں پر ٹوٹ پڑنے والے انسانوں اور جانوروں کی وجہ سے ان کا آلودہ پانی کئی امراض کا سبب بن جاتا ہے۔

MWF Water Pump Installation Project MWF Water Pump Installation Project

پاکستان کے اندر اس وقت تقریباً نصف سے زیادہ آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے اکثر جگہ پر گندہ پانی ہی پینے کو دستیاب ہے۔ جس کی وجہ سے خطرناک بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے بعض جگہوں پر خواتین کئی کئی میل کا فاصلہ طے کر کے پینے کے لیے ایک وقت کا پانی لے کر آتی ہیں۔ اس ضرورت کے پیش نظر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت مجموعی طور پر تقریباً 500 بڑے واٹرپمپ اور تقریباً 4000 سے زائد چھوٹے واٹرپمپ لگائے جا چکے ہیں۔ ہر بڑے واٹرپمپ پر 50000 روپے جبکہ چھوٹے واٹرپمپ پر 18000 روپے کے اخراجات خرچ آتے ہیں۔ ان واٹرپمپس کی نگرانی گلوبل پوزیشننگ سسٹم (GPS) کے تحت کی جاتی ہے جبکہ ابھی پمپس کی تنصیب جاری ہے، اس منصوبہ کے تحت درج ذیل اضلاع میں واٹر پمپس لگائے گئے ہیں۔

پنجاب

  1. لاہور
  2. اسلام آباد
  3. راولپنڈی
  4. شیخوپورہ
  5. جھنگ
  6. لیہ
  7. ڈیرہ غازی خان
  8. مظفر گڑھ
  9. ملتان
  10. بہاولپور
  11. سرگودھا
  12. گوجرنوالہ
  13. جہلم
  14. گجرات
  15. فیصل آباد
  16. میانوالی
  17. عمرکوٹ
  18. گوجر خان
  19. میراں بیگووال
  20. گوجرا
  21. شورکوٹ
  22. لودھراں
  23. رحیم یارخان
  24. نارووال
  25. راجن پور
  26. روجھان

سندھ

  1. تھرپارکر
  2. جیکب آباد
  3. شکارپور
  4. میرپور خاص
  5. سکھر
  6. مٹھی
  7. لاڑکانہ
  8. نوڈیرو
  9. شہدادکوٹ

بلوچستان

  1. جعفر آباد
  2. نصیر آباد
  3. صحبت پور
  4. جھٹ پٹ

خیبرپختونخوا

  1. مانسہرہ
  2. کوہاٹ
  3. مردان

آزاد کشمیر

  1. مظفرآباد
  2. پلندری
  3. میر پور
  4. تراڑکھل
  5. کوٹلی (باغ)
  6. مالاکنڈ
  7. راولاکوٹ