منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 23 شادیوں کی اجتماعی تقریب یکم اپریل کو ہو گی

ہر سال کی طرح امسال بھی آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی بعث مبارکہ کی مناسبت سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 23 شادیوں کی اجتماعی تقریب 01 اپریل 2012 بروز اتوار کو صبح 9:30 بجے "منہاج یونیورسٹی بغداد ٹاؤن ٹاؤن شپ لاہور" میں منعقد ہو گی ۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن واہ کینٹ کے زیر اہتمام 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب 24 مارچ 2012 کو واہ کینٹ میں منعقد ہو گی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دولتالہ کے زیراہتمام 17 شادیوں کی اجتماعی تقریب 11 مارچ 2012 کو پی پی 4 دولتالہ میں منعقد ہو گی۔